اسلام آباد (نیٹ نیوز) 9 سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہوگئی۔ شہبازشریف نے دستاویز گم ہونے کا نوٹس لے لیا۔ چھان بین کے باجودہ معاہدے کی کابینہ سے توثیق کی دستاویز نہ مل سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر قطر کے 2015 میں دورہ پاکستان کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ قطر نے معاہدے کی منظوری کے بعد دستاویز پاکستان کے حوالے کردی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ، ریسرچ اور سٹڈیز ہونا تھیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 9 سال پرانے معاہدے کی کابینہ سے دوبارہ منظوری حاصل کرلی گئی، قومی ورثہ ڈویژن کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
9 سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہو گئیں، شہبازشریف کا نوٹس
Apr 25, 2024