لندن (نیٹ نیوز) ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مرد ڈاکٹرز کے مقابلے میں خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں جبکہ لیڈی ڈاکٹرز کے علاج کی وجہ سے اموات بھی کم ہوتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے 2016 سے 2019 تک لاکھوں مرد اور خواتین مریضوں کے ریکارڈ، ان کی بیماری، ان کے علاج اور ان کے مرنے سمیت ان کے صحت یاب ہونے کے معاملے پر تحقیق کی۔ ماہرین نے جن مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا، ان میں ساڑھے 4 لاکھ سے زائد خواتین جبکہ سوا تین لاکھ سے زائد مرد تھے۔
لیڈی ڈاکٹرز کے علاج سے مریض کم مرتے ہیں، تحقیق
Apr 25, 2024