واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ہیلری کلنٹن اور ملالہ یوسفزئی ’’سَف ‘‘کے نام سے ایک براڈوے شو پر کام کررہی ہیں، نیو یارک ٹائمز کے مطابق سَف کے معنی ووٹ دینے کا حق ہے، براڈوے شو 1900 کی دہائی کے اوائل سے شروع ہونے والی ووٹ کے حق کے لیے لڑنے والی خواتین کی مہم کے بارے میں ہے، ملالہ یوسف زئی پہلی بار اس شو کا حصہ بن رہی ہیں۔ملالہ یوسف زئی کی جانب سے ہیلری کلنٹن کے پروجیکٹ کا حصہ بننے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایااور متعدد صارفین ان کی حمایت میں بھی سامنے آئے۔سوشل میڈیا صارفین کا الزام ہے کہ ملالہ ایسی خاتون کے ساتھ کام کررہی ہیں جو غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہیں۔