پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف: فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے، ضمنی انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، الیکشن میں دھاندلی کا شور صرف پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے مچایا، خیبرپی کے  کے وزیر اعلیٰ ہوش کے ناخن لیں اور امن و امان کے حوالے سے اپنے صوبے پر فوکس کریں، سیاست میں ڈائیلاگ بہت ضروری ہے، پہلی مرتبہ سینٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خریداری نہیں کی گئی، اگر حکومت کی طرف سے گندم کے حوالے سے کسانوں کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو آئندہ کوئی کسان گندم کاشت نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی، ندیم افضل چن نے رکن اسمبلی فتح اللہ خان اور سید سبط الحیدر بخاری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن