کوہلو (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی-9 کوہلو میں سکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث 4 پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ نہیں ہوسکی جہاں الیکشن عملے کے راستے میں بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔