وزیر خزانہ اس وقت دباؤ میں ہیں: عمر ایوب 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ سب سے پہلے اکنامک افیئرز منسٹری کا جو بیان آیا ہے کہ پاکستان کو جو قرضے چاہیے اس کا ابھی تک پچاس فیصد ٹارگٹ بھی وصول نہیں ہو رہا، منسٹر آف فنانس اس وقت انڈر سٹریس ہے۔ انرجی کے حوالے سے آپ دیکھیں تو آپ کا ہر مہینے ساڑھے سات سو ملین ڈالر جو ہے آپ کی ایل این جی امپورٹ ہوتی ہے، جس وقت ذرائع مبادل کا فقدان ہو گیا یا شارٹیج  ہو گی وہ انرجی کہاں سے آئے گی، گرمیاں آ رہی ہیں گرمیوں میں آپ کو تقریبا پچیس سے چھبیس ہزار میگا واٹ انرجی چاہیے، اس وقت جو حالات ہیں لوڈ شیڈنگ شروع ہے کل پہلی بار جس وقت میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کر رہا تھا بجلی چلی گئی۔

ای پیپر دی نیشن