ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب میںدن دیہاڑے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے باپ اور اس کے کزن کو قتل کر دیا۔ مقتول ساجد قمر اعوان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کا کا رکن تھا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ساجد اعوان ایڈووکیٹ اپنے کزن وقاص کے ساتھ کار پر مون خان سوسائٹی کے قریب واربرٹن بائی پاس پر جا رہا تھا کہ نوجوان زین اور اس کے ساتھیوں نے کار پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں چالیس سالہ ساجد قمر اور 35سالہ وقاص موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122 عملہ نے قانونی کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کے حوالے کر دیں۔
ننکانہ صاحب: بدبخت بیٹے نے وکیل باپ اور اس کے کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا
Apr 25, 2024