شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مہنگائی میں کمی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ ان شاء اللہ صوبہ کے عوام کے حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہی عوام کی حقیقی نجات دہندہ جماعت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں جنہوں نے عوام کا اعتماد جیتا اور عوام کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا، ضمنی انتخابات میں کلین سویپ نے ثابت کیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔