بلوچستان: کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس بھرنے کے دو واقعات میں 5کان کن جاں بحق

Apr 25, 2024

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور دکی کی کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس بھرنے کے دو مختلف واقعات میں 5کان کن جاں بحق ہو گئے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 3 کان کن جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ دوسرا حادثہ ہرنائی کے علا قے شاہرگ کی کوئلہ کان میں پیش آیا۔

مزیدخبریں