لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133 قصور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے عظیم الدین لکھوی کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے الیکشن کمشن کے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے نوٹس کو کالعدم قرار دے دیا۔