اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات ہوئی۔ عبدالعلیم خان اور گلبر خان کی ملاقات میں تتہ پانی اور قراقرم ہائی وے پر آر سی سی پل کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں بابوسر ٹنل کی اوپننگ اور روڈ کی تعمیر پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر کی شوتار اور جاگلوٹ، سکردو روڈ کی تعمیر پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔