فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نجی ٹیکسٹائل ملز میں بوائلر دھماکہ میں زخمی ہونے والے چار محنت کش جاں بحق ہو گئے۔ بیس اپریل کی شب سرگودھا روڈ پر واقع ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تھا اور بوائلر روم کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں گرم پانی اوپر گرنے اور ملبے تلے دب کر درجن کے قریب ملز ورکر بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ ہسپتال میں دوران علاج شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سلمان بہاولنگر، اٹھارہ سالہ وسیم‘ 24 سالہ مستنصر عارف والا‘ 26 سالہ زنیر رشید سمندری روڈ فیصل آباد نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔
فیصل آباد، ٹیکسٹائل ملز بوائلر دھماکہ میں زخمی 4 مزدور جاں بحق
Apr 25, 2024