حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دے دی: شزا فاطمہ سربراہ ‘تانیہ  کنوینئر مقرر

Apr 25, 2024

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا کنوینئر تانیہ ایدروس کو مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تانیہ ایدروس پھر سے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئی ہیں۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کمیٹی کی سربراہ ہوں گی۔ تانیہ ایدروس کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری وزارت آئی ٹی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی پاکستان میں ڈیجیٹل ویژن سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔

مزیدخبریں