شیخوپورہ :محکمہ سوشل سکیورٹی ‘ فیکٹری مالکان کی ملی بھگت‘کنٹری بیوشن کی معمولی رقم جمع

Apr 25, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ سوشل سکیورٹی شیخوپورہ نے ضلع شیخوپورہ میں تعمیر ہونے والی فیکٹریوں میں کام کرنیوالے ورکروں کی سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن فیکٹری مالکان سے ملی بھگت کرکے معمولی رقم جمع کرائی ہے جس سے محکمہ سوشل سکیورٹی کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈ بھی نہیں بنا کر دیئے جا رہے اس سلسلہ میں مزدوروں نے بتایا کہ محکمہ سوشل سکیورٹی کے افسر سوشل سکیورٹی کارڈ نہیں بنا کر دے رہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ قائد اعظم ایپرل پارک میں درجنوں فیکٹریاں زیر تعمیر ہیں جہاں سینکڑوں مزدور کام کررہے ہیں ایک فیکٹری میں ڈیڑھ ارب روپے کا تعمیراتی کا م ہوتا ہے جس کا 30 فیصد میں 6 فیصد محکمہ سوشل سکیورٹی میں کنٹری بیوشن جمع ہوتا ہے مگر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا کنٹری بیوشن جمع کرانے کی بجائے مالکان سے ملی بھگت کر کے چند ہزار روپے جمع کرائے جاتے ہے اور باقی رقم غائب کردی جاتی ہے ۔ مزدوروں نے کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب اور وائس کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری انکوائری کراکر تمام ورکروں کے سوشل سکیورٹی کارڈ بنوائیں اور کرپشن میں ملوث سوشل سکیورٹی کے افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں