شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) مسلم لیگ فنگشنل کے مرکزی رہنماء اور معروف زمیندار چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ۔ پی پی 139میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی رانا افضال حسین نے بڑے مارجن سے ضمنی انتخاب جیت کر ثابت کر دیا ہے ضلع شیخوپورہ ن لیگ کا قلعہ ہے اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ضلع شیخوپورہ میں بہترین تعمیراتی کام کروائے ہیں جس کی وجہ سے ضلع شیخوپورہ کے لوگ رانا تنویر حسین اور ان کے رفقاء کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر منتخب کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔چوہدر ی بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بہتر اقدامات کررہی ہے۔
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا: بدرالزمان ورک
Apr 25, 2024