جامعہ مرتضائیہ قلعہ شریف میں درس حدیث شریف کا آغاز

شرقپورشریف (نامہ نگار) جامعہ مرتضائیہ قلعہ شریف نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا حفظ و ناظرہ، تجوید و قرآت، شعبہ درس نظامی کے بعد باقاعدہ درس حدیث شریف کا بھی آغاز کردیا گیا اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے علماء کرام، اساتذہ عظام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی خصوصی خطاب اور افتتاحی درس حدیث استاذ العلما شیخ الحدیث علامہ حافظ عبد الستار سعیدی نے کیا افتتاحی تقریب کے موقع پر صاحبزادہ مفتی میاں خلیل احمد مرتضائی، شیخ الحدیث حضرت علامہ غلام نصیر الدین چشتی ، صاحبزادہ مفتی محمد انوار الرسول مرتضائی‘ صاحبزادہ مفتی محمد طاہر تبسم قادری ‘ صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض الرسول مرتضائی اور صاحبزادہ حافظ محمد مظہر عبد الرسول مرتضائی و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن