نوشہرہ ورکاں:ڈیوٹی نہ کرنے ، مس کنڈکٹ پر ڈسپنسر معطل ،انکوائری کا حکم 

Apr 25, 2024

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ڈیوٹی نہ کرنے اور ایم ایس سے بدتمیزی پر ڈسپنسر معطل،بتایا گیا ہے کہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مقصود ظفرمان نے ڈسپنسر عابد شہزاد کی ہسپتال کی جنرل فارمیسی پر ڈیوٹی لگائی لیکن عابد شہزاد گزشتہ ایک ماہ سے ڈیوٹی سے انکاری رہا اور جواب طلبی پر ایم ایس سے بھی بدتمیزی کی ایم ایس مقصود ظفرمان کی رپورٹ پر سی او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر معیز بٹ نے عابد شہزاد کومعطل کرتے ہوئے حکم عدولی ڈیوٹی سے غیر حاضری لڑائی جھگڑے کے الزامات کے معاملے پر مزید انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں