عالمی طاقتیںصرف یہودونصاریٰ  کے حقوق کی محافظ ہیں:مولانا محمدیونس 

Apr 25, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیلی ظلم پر بے بسی کا اظہار کرنا شرمناک اور اقوام عالم کے منہ پر طمانچہ ہے۔ امریکہ اور دیگر طاقتیںصرف یہود و نصاری کے حقوق کی محافظ ہیں۔ مسلمان دنیا میں غیر محفوظ ہو چکے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم اعلی مولانامحمدیونس آزاد نے اپنے دورہ گوجرانوالہ میں مرکز اہلحدیث ماڈل ٹان شہری ناظم اعلی مولانا محمد ابرار ظہیر اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرو فلسطین کامنصفانہ حل اقوام متحدہ پر قرض ہے اور اقوام عالم اس قرض کی ادائیگی میں یکسر ناکام ہو چکی ہیں۔ آج دنیا بھر میں مسلمان سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں، بھارتی وزیر اعظم مودی سفارتی پروٹوکول کو بھی مد نظر رکھے بغیر ہندوستان میں بسنے والے کروڑو ں مسلمانوں کو گھس بیٹھیا قرار دے کر وہاں کے مکین مسلمانوں کے جان و مال کو غیر محفوظ کر رہا ہے۔ 

مزیدخبریں