حکمران فلسطینیوں کیلئے کچھ کر نہیں سکتے تو انکے زخموں پر نمک پاشی بھی مت کریں:بشارت علی

Apr 25, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صدر جماعت اسلامی یوتھ وسطی پنجاب بشارت علی صدیقی نے پنجاب حکومت کی جانب سے موسیقی کے مقابلے کروانے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت پنجاب کی طرف سے ناچ گانے کے پروگرام کا انعقاد شرمناک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فوری طور پر اس پروگرام کے انعقاد کو منسوخ کرے۔ اگر حکمران فلسطینیوں کے لئے کچھ کر نہیں سکتے تو ان کے زخموں پر نمک پاشی بھی مت کریں۔

مزیدخبریں