صارفین گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے سخت ذہنی کوفت کاشکار ہیں: حمیس گلزار 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیا الحق(شیخ فیصل ایوب)، سینئر نائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر نے مشترکہ بیان میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے سخت ذہنی کوفت کاشکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے محکمہ موسمیاتی تبدیلی کا بہانا بنا کر  انڈسٹریل اور لوڈ شیڈنگ کرتا رہا جس پر نہ چاہتے ہوئے صنعتی و گھریلو صارفین نے صبر کیا اور محکمہ سے تعاون کیا۔ صنعتی و گھریلو صارفین کو اس  تعاون کی سزا ایک تو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی صورت مل رہی ہے جبکہ سوئی گیس کے بلوں میں کوئی ریلیف نہ ہے لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے صنعتی و گھریلو صارفین پر مزید بوج ڈالا جا رہا ہے یہ صارفین کے ساتھ سخت نا انصافی ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام  سے پرزور مطالبہ کیا کہ صنعتی و گھریلو صارفین کیلئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور مستقبل میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کیاجائے۔ لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری مالیت کے بلوں میں بھی ریلیف دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن