لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)مغل چک میں سرکاری ڈسپنسری کی قدیم چھت گر گئی، بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ مغل چک میں واقع سرکار ڈسپنسری ایک سو سال سے زائد پرانی عمارت میں قائم تھی اور ڈاکٹر کی تعیناتی کے باوجود غیر حاضر رہنے پر اسے تالہ لگا دیا گیا تھا جس کی چھت گزشتہ روز گر گئی۔اہل دیہہ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈسپنسری کو کسی محفوظ عمارت میں منتقل کیا جائے اور ڈاکٹر سمیت دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
لدھیوالہ وڑائچ:سو سال سے پر انی عمارت ،سرکاری ڈسپنسری کی چھت گر گئی
Apr 25, 2024