گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صنعتکاروں اخلاق احمد، ملک ظہیر الحق،حاجی شکیل، شعیب بٹ، حمیس گلزار و دیگر نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے کہا ہے کہ خطے میں امن، معاشی مضبوطی اور خوشحالی کی ضمانت فراہم کرے گا۔ صنعتی، زرعی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان8مفاہمی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے ان معاہدوں سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور تجارت10ارب ڈالر ز تک لے جانے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی انڈسٹری ترقی کریگا۔دونوں ممالک کی سرحدیں ساتھ ہیں اس لیے دونوں ممالک میں سامان کے آسان نقل و حرکت سے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا ۔پاکستان ایران سے گوادر سے100میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے جبکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سے ملکی انڈسٹریز کو وافر گیس کی فراہمی سے صنعتی پہیہ رواں دواں ہوگا اور ایرانی سستی گیس کو پاور پلانٹ میں استعمال سے سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوگا۔
ایرانی صدر کا دورہ خطے میں امن، معاشی مضبوطی کی ضمانت فراہم کریگا:اخلاق احمد
Apr 25, 2024