حافظ آباد:پاسکو کی جانب سے گندم کی خرید، کسانوں میں باردانہ کی تقسیم شروع 

Apr 25, 2024

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ پاسکو کی جانب سے گندم کی  خرید اور کسانوں میں باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ۔اس سال  پاسکو کی جانب سے ضلع بھر میں گندم کی ساڑھے 14لاکھ بوری خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔گند م کی خریداری کے لیے ضلع بھر میں پاسکو اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 20خریداری مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ گندم کی سرکاری خرید اور کسانوں میں باردانہ کے اجراء کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا ۔  جس میں مارکیٹ کمیٹی کے افسران شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ کسانوں میں باردانہ کے اجراء اور گندم کی خریداری میرٹ کی بنیادپر کی جائیگی ۔ ایک بوری کی قیمت 530روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے گندم کی سرکاری قیمت 3900روپے فی من مقرر کی گئی۔

مزیدخبریں