گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سانحہ نوشکی کے شہداء کے لواحقین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد سویلین،پولیس اور فوجی جوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔دہشت گرد ہمارے بچوں کو شہید کر کے مسنگ پرسنز بن جاتے ہیں،مسنگ پرسنز دہشت گردی کے بعد خود ہی روپوش ہو جاتے ہیں،حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہمارے بچوں کو بیدردی سے شہید کیا گیا ،ہماری مالی مدد کی جائے، حکومت بلوچستان نے ہماری کچھ مالی مدد کی ہے، شہداء کے لواحقین نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
دہشت گرد سویلین ، فوجی جوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: سانحہ نوشکی لواحقین
Apr 25, 2024