کھیل کے میدان آبادکر کے معاشرے کو بیماریوں سے پاک کیا جا سکتا ہے: خرم دستگیر 

Apr 25, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے معاشرے کو نشے اور بیماریوں سے پاک کیا جا سکتا ہے، نوجوانوں کی کھیل کے میدانوں میں بہترذہنی و جسمانی اور اخلاقی نشو و نما اور تربیت ہوتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو بڑھتی ہوئی معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے اور کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے نوجوانوں کو صحت مند معاشرہ فراہم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلہ افتخار شہید والا بیگ ٹائون پرانا جگنہ میں اے ٹی آئی پریمیئر لیگ فلڈ لائٹس ٹینس بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ناظم اے ٹی آئی محمد راشد مغل، ماہر تعلیم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود مغل سمیت دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں،انجینئر خرم د ستگیر خاں اور دیگر مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

مزیدخبریں