اسلامک بینکاری کا نظام رائج ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے:فیصل ایوب  

Apr 25, 2024

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک میں اسلامک بینکاری کا نظام رائج ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور ہمیں اپنے بینکاری نظام اور معیشت کو مکمل طور پر اسلامی طریقے پر ترتیب دینا ہو گا تاکہ اسلامک اکنامک سسٹم کی حقانیت کو پوری دنیا کے سامنے ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا ٹائون میں ایم سی بی اسلامک بینک لمیٹڈکی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس  موقع پر نجیب اللہ باجوہ بینک کی تمام انتظامیہ سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر ایریا مینجر نجیب اللہ باجوہ نے کہا کہ بلاشبہ اسلامک بینکاری کمرشل بینکاری سے یقینا مختلف ہے۔ جس کا مقصد سودی نظام کی خرابیوں سے عوام کو بچانا ہے۔ تمام اسلامی بینکو ں میں قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامک بینکنگ سسٹم کو ترتیب دیکر مکمل طو رپر شریعت کے احکامات کے مطابق بینکوں کا نظام چلارہے۔

مزیدخبریں