قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ،حکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کےمعاملےپرحکومت اوراپوزیشن کےدرمیان ڈیڈلاک برقرا رہے۔تفصیلات کےمطابق قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کےمعاملےپرحکومت اوراپوزیشن کےدرمیان مذاکرات آج پھر ہونگے ۔ذرائع کےمطابق سپیکر چیمبر میں دن دو بجے اس بارے اہم اجلاس ہوگا ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں حکومت اور اپوزیشن کے چیف وہپس کی میٹنگ ہوگی ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت دیگر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان ہے ۔ذرائع کےمطابق حکومت اور اپوزیشن اراکین کو ان کی پارلیمنٹ میں عددی تناسب کے حساب سے کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا معاملات طے پانے کی صورت میں چالیس سے زائد قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔    

ای پیپر دی نیشن