چیف جسٹس نے پروٹوکول واپس کردیا، تمام سنگلز پر رکے

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا ہے۔سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ پروٹوکول کی صرف دو گاڑیاں رہ گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہ رکھا جائے، سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہئے۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ دس سے بارہ پروٹوکول کی گاڑیاں مختص تھیں۔

ای پیپر دی نیشن