جنگیں ترقی کا رستہ نہیں، پاک بھارت تجارت کو فروغ دینا ہوگا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

 :پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان نے  کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کو بات چیت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہیے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے صحافیوں نے انڈیا سے معاشی تعلقات کی بحالی سے متعلق سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا: ’میں کسی خوف اور لگی لپٹی کے بغیر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انڈیا کے ساتھ ہماری دشمنی کی کہانی ہے اور ہم نے دو جنگیں لڑی ہیں اور حال ہی میں ابھی نندن والا واقعہ بھی ہوا لیکن جنگیں ترقی کا راستہ نہیں ہے، یہ کام ( دشمنی) روکنا پڑے گا۔‘ان کا مزید کہنا تھا: ’ہم پڑوسی ملک ہیں۔ دوطرفہ تجارت کو فروغ دیں، بات چیت کریں کیوں کہ ہماری بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔‘ملک احمد خان نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے ’مگر اس طرح سے بھی نہیں کہ اس کی ہیئت ہی تبدیل ہو جائے اور ہماری شہہ رگ ہی کاٹ دی جائے، میرے آج دریا خشک ہو رہے ہیں، میرا پانی رک گیا ہے، ایسے میں مجھے کن معاملات پر کیسے آگے جانا چاہیے۔بڑی باتوں پر بڑی باتیں کریں اور وہ بڑی باتیں کرنے کے لیے آپ کو دو طرفہ بات چیت کرنا پڑے گی، کوئی تیسرا فریق آپ کی مدد نہیں کرے گا۔‘

ای پیپر دی نیشن