پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن کےشورشرابےمیں نومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا۔تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس 3گھنٹے 37منٹ کی تاخیر سے سپیکرملک محمداحمدخان کی زیرصدارت شروع ہوا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں عنصر ہرل کے بھائی ، اسد عمر دراز کے والد ، مولانا الیاس چنیوٹی کے بھائی اور توصیف شاہ کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دو نومنتخب ارکان موسی الٰہی اور ڈاکٹر عائشہ جاوید نے حلف اٹھا لیا، سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے دونوں نومنتخب اراکین سے حلف لیا، موسی الٰہی اور ڈاکٹر عائشہ جاوید کی حلف برداری پر اپوزیشن کے نعرے ، مینڈیٹ چور نامنظور کے نعرے لگا دئیے۔راناآفتاب احمدکااسمبلی اظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی کی وردی بھی پہن لیں لیکن امن و امان کی یہی صورتحال رہنی ہے جو اب ہے، صوبہ میں مقابلہ موسیقی اور مقابلہ حسن شروع کر دیاگیا ہے، زمیندار تو مر گیا ہے گندم کا پوچھا ہی نہیں جا رہا۔