پولیس یونیفارم پہنناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےلئے مسئلہ بن گیا۔پنجاب پولیس کی وردی پہننےپروزیراعلیٰ مر یم نوازکےخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست سیشن کورٹ میں دائرکردی گئی۔ درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی ، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا ، پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی ۔درخواست میں استدعاکی گئی کے عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔