پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ برس بعد دوسری شادی کرلی، جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔
لیجنڈری اداکارہ راحیلہ المعروف دیبا کی صاحبزادی و اداکارہ مدیحہ رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔اداکارہ نے شادی کے اس خاص موقع پر سفید اور پیچ رنگ کے امتزاج کا لہنگا چولی زیب تن کیا، دوسری جانب ان کے دولہے میاں نے اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے سفید کرتہ پاجامہ اور پیچ ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کو انگوٹھی پہناتے اور نکاح نامے پر دستخط کرتے دکھائی دیئے۔مدیحہ رضوی نے اس موقع پر ہلکے زیورات اور میک اپ کا انتخاب کیا، جو ان کے حسن کو بڑھا رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بسم اللہ، ہماری شادی ہمارے اور ہمارے اہل خانہ کے لیے سکون، راحت اور خوشی کا باعث بنے۔ آمین