یہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ہے، ملک کو مذاق بنا دیا گیا ہے:عمرایوب

اسلام آباد:   اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے شہبازشریف کو رینٹ اے پرائم منسٹر قرار دے دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 والا وزیراعظم کہاں ہے؟ یہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ہے، ملک کو مذاق بنا دیا گیا ہے. حکومتی بینچز خالی ہیں، یہ غیرسنجیدگی کی علامت ہے، آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج پولیس یونیفارم پہن کر آگئیں، یہ کیا مذاق ہے؟ شوق پورا کرنے کیلئے بچے مختلف یونیفارم پہنتے ہیں، حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں یہ کرنا کیا چاہ رہے ہیں، مہنگائی اور لاقانونیت بڑھ رہی ہے.حکومت نوٹ چھاپے گی اور مہنگائی بڑھے گی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے کوئی ملک تیار نہیں. حکومت کلیئرکرے حکومت نے دو اڈے دے دیئے ہیں. یہ حکومت ایوان کو بتائے دو اڈے کس نے دیئے؟

ای پیپر دی نیشن