ادارے آئین کے تحت چلیں گے تو پاکستان بہترین ملک بنے گا: اپوزیشن گرینڈ الائنس

Apr 25, 2024 | 21:24

ویب ڈیسک

پشاور:   اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ اتحاد کسی ادارے کیخلاف یا بدنام کرنے کیلئے نہیں بنایا۔اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے کے پی ہاؤس میں پریس کانفرنس کی، محمود خان اچکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے جو اجتماعی دانش سے نکل سکتا ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ ادارے آئین کے دائرے میں چلیں گے تو پاکستان بہترین ملک بنے گا، جس طرح دیگر ملکوں کی افواج آئین کے دائرے میں رہتی ہیں ہماری فوج بھی آئین کے دائرے میں رہے. اتحاد کے بائی لاز کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس سے پوچھو وہ یہی کہے گا پی ٹی آئی 8 فروری کا الیکشن جیت چکی ہے.کراچی اور اسلام آباد کی تمام سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حساس اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے. ہمیں ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جانے ہی نہیں دیا گیا. بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔عمرایوب نے مزید کہا کہ وہ کہتی رہیں کہ انہیں پرائیویٹ ہسپتال لے کر جائیں. ہمارا خدشہ درست ثابت ہوا، بشریٰ بی بی کو رہائی ملنی چاہئے۔

مزیدخبریں