پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے

Apr 25, 2024 | 22:39

 چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز بنائے جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، ٹم روبنسن51 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ٹام بلنڈل 28 رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، فوکس کروفٹ 34 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، چیپمین 9 رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے، بریسویل 27 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے، کلارکسن بغیر کوئی رنز بنائے عباس آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے، سوڈھی اننگز کی آخری گیند پر محمد عامر کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، زمان خان، محمد عامر، اسامہ میر اور افتخار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عرفان نیازی کی جگہ عماد وسیم، محمد رضوان کی جگہ فخر زمان اور ابرار احمد کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میں بینچ پر بیٹھنے والے محمد عامر اور زمان خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔ کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں 27 اپریل کو شیڈول ہے۔ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر، زمان خان شامل ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹام بلنڈیل (وکٹ کیپر)، ٹم رابنسن، ڈین فاکس کرافٹ، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، مائیکل بریسویل (کپتان)، جوش کلارکسن، ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، ولیم او رورک پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں