وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام بالخصوص این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے جائزے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کا تیسرا اور حتمی دور ہوا. بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے. وزیراعظم نے اصلاحات و تنظیم نو کے اطلاق کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔بجلی کے شعبے کی اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم آفس میں سیل قائم کیا گیا ہے. زیادہ بجلی کی کھپت والے پنکھوں کی کم بجلی کی کھپت والے پنکھوں میں تبدیلی کے منصوبے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی گئی۔کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کی کم آمدن والے صارفین کو فراہمی کا جامع پلان بھی طلب کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صنعتی شعبے کو کم نرخوں پر بجلی فراہمی کا جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔شہبازشریف نے کہا کہ ہر ماہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرونگا. اس اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اسحاق ڈار، احد خان چیمہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔