ٹورنٹو کپ ٹینس : روس کی ایلینا ڈیمینٹوا نے ماریا شیراپووا کو ہرا کر سال کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کرا لیا

Aug 25, 2009

سفیر یاؤ جنگ
ٹورنٹو (اے پی پی) ایلینا ڈیمینٹوا نے روسی ٹیسنس کوئین اور سابق عالمی چیمپئن ماریا شیراپووا کو ہرا کر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے رواں سال کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں روس کی فورتھ سیڈ ایلینا ڈیمینٹوا نے شاندا کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن ماریا شیراپووا کو بالکل بے بس کر دیا اور سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ماریا شیراپووا 2008ء کے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹائٹل کے حصول کیلئے فائنل تک پہنچی تھیں۔ دونوں کھلاڑی اس سے قبل 9 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی تھیں۔ جس سے ایلینا ڈیمنیٹوا کو تین میں کامیابی ہوئی تھی۔ ایلینا ڈیمنیٹوا نے سیمی فائنل میں امریکہ کے سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز جبکہ ماریا شیراپووا نے الیسا کلیبانوا کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
مزیدخبریں