مون سون نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے ذیادہ ترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔  

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے خیبر پختون خوا، شمالی پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارش ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، راولپنڈی ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اورلاہور میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ادھر بلوچستان کے شہروں ژوب، بارکھان، جھل مگسی، کوہلو اور سبی کے اضلاع میں بدھ اور جمعرات سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جبکہ سندھ میں سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، کشمور سمیت بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔  محمکہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بدھ اور جمعرات کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، پشاور، ہزارہ، مردان اور ملاکنڈ ڈویژن میں آئندہ 3 روز میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن