پاک فوج کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Aug 25, 2010 | 12:55

سفیر یاؤ جنگ
آئی ایس پی آرسے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان آرمی سیلاب سے متاثرہونے والے افراد کومحفوظ مقامات پرپہنچانے میں مصروف ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے تعاون سےترکی کے ڈاکٹرزنے ڈیرہ مراد جمالی میں علاج معالجے کے لئے ماڈرن فیلڈ ہسپتال قائم کررکھے ہیں۔ علاوہ ازیں میہل،بختیارآباد اورجھل مگسی کے ریلیف کیمپس میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی جا رہی ہیں،دس ٹن امدادی اشیاء رحیم یار خان میں اورچھ ہزارمتاثرہ لوگوں کوکھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ امداد دی گئی۔ نوشہرہ،گنڈیری اورسائس منڈی میں سات مزید واٹرپوائنٹس لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کوصاف پینے کا پانی مہیا کیا جاسکے۔ گلگت،سکردواورچترال میں روزانہ سی ون تھرٹی طیارے کی مدد سے خشک خوراک مہیا کی جا رہی ہے ۔ نوٹن خوراک ٹرانسپورٹ کے ذریعے چترال کے علاقے میں پہنچائی گئی اور باقی پینسٹھ ٹن خشک خوراک ہیلی کاپٹرزکے ذریعے کالام کے علاقوں میں پہنچائی گئی۔ پاک فوج کے انجینئرز نے گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں میں جانے والی سڑکوں کوعارضی طور پر بحال کردیا ہے تاکہ امدادی کاموں میں تیزی آ سکے۔
مزیدخبریں