لاہور ہائيکورٹ نے وفاقی وزير قانون بابراعوان کی جانب سے وکلاء میں رقوم تقسیم کرنے کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرليا ہے۔

Aug 25, 2010 | 23:15

سفیر یاؤ جنگ
کیس کی سماعت لاہورہائيکورٹ کے جسٹس شيخ عظمت سعيد نے کی ۔ درخواست گزارطارق عزيزايڈووکيٹ نے سماعت کے دوران دلائل ديئے کہ بابراعوان حکومتی مشينری کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چارٹرڈ طياروں میں پاکستان بھر کی وکلاء بارز میں رقم تقسيم کررہے ہيں، ان کا یہ کام غیر قانونی اور اختیارات سے بڑھ کرہے،عدالت اس بات کا نوٹس لے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت سے دو ہفتوں میں تحریری جواب طلب کرلیا۔
مزیدخبریں