لاہورہائيکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ايم کيو ايم کے سربراہ الطاف حسین کے ملک میں مارشل لا لگانے کے  بيان پران کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 لاہور میں بارایسوسی ایشن کے کراچی شہداء ہال ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور ہائيکورٹ بار کے سيکرٹری بابر مرتضیٰ نے کہا کہ الطاف حسين جرنيلوں کا سہارا لے کر وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔  حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری ہميشہ آمريت کے سامنے سيسہ پلائی ديواربنی ہے اور آئندہ بھی مارشل لاء کا راستہ روکے گی۔ بابر مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت ايم کيو ايم  پر ہميشہ کیلئے پابندی عائد کرے، اگر ایسا نہ ہوا تو وکلاء ایم کیو ایم کو کالعدم جماعت قرار دلوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔  

ای پیپر دی نیشن