اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں اور کیمپوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑہ رہا ہے۔

Aug 25, 2010 | 23:48

سفیر یاؤ جنگ
 یونیسیف کی ترجمان بان ال دئی نے یہ بات اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔اقوام متحدہ کے دیگر ذیلی اداروں کے ترجمان بھی اس وقت موجود تھے۔ بان ال دئی نے کہا کہ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے متاثرین میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ اب بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے انیس لاکھ سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیاہے،جبکہ بچوں اور خواتین کو سہولیات کی فراہمی  کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کے ترجمان کرس لوم کا کہنا تھا کہ اس وقت تک انیس لاکھ متاثرین کو ایک ماہ کیلئے خوراک فراہم کی جاچکی ہے اور مزید اکتالیس لاکھ کو خوراک کی فراہمی کیلئے چالیس ہیلی کاپٹرز کی فوری ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان سلیم رحمت نےاس موقع پر بتایا کہ گیارہ لاکھ سے زائد متاثرین کو خیمے فراہم کیے گئے ہیں اور مزید پندرہ لاکھ متاثرین کو خیموں کی فراہمی  کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مزیدخبریں