اسلام آباد (جاوید صدیق) گوگل نے بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب ہو کر جموں و کشمیر کی موجودہ ریاست کو بھارت کا حصہ دکھا دیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آزادکشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت نے سیرچ انجن گوگل (GOOGLE) کو قانونی نوٹس جاری کیا تھا یہ نوٹس بھارت کی وزارت آئی ٹی اور کیمونیکیشن کی طرف سے جاری کیا گیا تھا اور جس میں گوگل کو دھمکی دی گئی کہ بھارت کا نقشہ بدلنے پر اس کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 69 اے اور 79 کے تحت کارروائی کی جائے گی جس کے بعد گوگل نے بھارتی نقشہ کو ”درست“ کر دیا ہے اور آزادکشمیر سمیت ساری ریاست جموں و کشمیر بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔