وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ٹارگٹ کلرزکوکل عوام کے سامنے پیش کرنے کااعلان کردیا۔

Aug 25, 2011 | 12:17

سفیر یاؤ جنگ
نیشنل کرائسز مینجمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں نو گو ایریاز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے جس کے بعد رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے فری ہینڈ دیا گیا ہے
رحمن ملک کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز سی سی پی او آفس میں میڈیا کے ذریعے گرفتار ٹارگٹ کلرز کو عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا جو خود بولیں گے کہ وہ کس کے لیےکام کرتےہیں۔
رحمان ملک نے اس بات کی امید کی کہ کراچی میں جلد امن بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
مزیدخبریں