وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں وکلاء ، پارٹی کارکنوں سمیت متاثرین کراچی اور تاجروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی بدامنی کے باعث پاکستان کا گیٹ وے تباہ ہوا ہے۔ کراچی کا قتل عام پاکستان کی آزادی کی نفی ہے یہ وہ پاکستان نہیں جس کا علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں سرمایہ کاری کی منتقلی کے لیے نہیں آیا بلکہ ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے آیا ہوں۔
شہباز شریف کا کہناتھا کہ مارشل لاء ترقی کانسخہ نہیں ہے اگرمارشل لاء ترقی کا نسخہ ہوتاتو چارمارشل لاء کے بعد پاکستان بہت ترقی کرچکاہوتا ۔نوجوان تاجروں کےوفد سے ملاقات کے دوران انکاکہناتھا کہ تاجربرادری کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہم تاجربرادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔شہباز شریف کہناتھا کہ جب قوموں میں کینسر اتر آئے تو اسکاعلاج بے رحم احتساب ہوتا ہے۔ انکاکہناتھا کہ اگر نیت صاف ہوتو کراچی میں امن قائم کرنا کوئی مشکل نہیں ہے اس کے لیے صرف سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل انہوں نے وکلاء رہنماوں نوجوان تاجربرادری، سول سوسائٹی اور علماء کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیںجس میں کراچی کی امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا