عالمي مارکيٹ ميں سونے کي قيمتوں ميں تيزي مندي ميں بدل گئي ، مقامي صرافہ بازارميں في تولہ سونا چار ہزار روپے کمي سے ستاون ہزار روپے في تولہ ہوگيا۔

Aug 25, 2011 | 15:05

سفیر یاؤ جنگ
امريکي معيشت کے حوالے سے اعداد و شمار ميں قدرے بہتري کے بعد سونے ميں سرمايہ کار پرافٹ ٹيکنگ کو ترجيح دے رہے ہيں، جس کے نتيجے ميں سونے کي قيمت کمي کا شکار ہے۔ عالمي مارکيٹ ميں گزشتہ روز سے اب تک سونے کي قيمت ميں ايک سو تينتيس ڈالر کمي ريکارڈ کي گئي۔ جس سے في اونس سونا ايک ہزار سات سو گيارہ ڈالر تک گر گيا۔ اس کمي کا اثر مقامي صرافہ بازار ميں بھي ديکھا گيا۔ دس گرام سونا تين ہزار چار سو اٹھائيس روپے کمي سے اڑتاليس ہزار آٹھ سو ستاون روپے پر آگيا، جبکہ في تولہ سونا چار ہزار روپے ريکارڈ کمي سے ستاون ہزار روپے کا ہوگيا۔
مزیدخبریں