محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےاکثرعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا،مشرقی بلوچستان اورزیریں سندھ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی ۔ کراچی میں رات گئےہلکی بونداباندی کاسلسلہ شروع ہوا جس کےبعد موسم خوشگوارہو گیا۔ادھرپشاورمیں بارش کی وجہ سےدریائے کابل ، دریا ئےسوات اوردریائےخیالی میں طغیانی آ گئی ۔ پشاورشہرمیں مسلسل ایک گھنٹہ ہونےوالی بارش سےشہر کےاندرونی علاقےزیر آب آگئے۔نکاسی آب کےفرسودہ نظام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سب سےزیادہ بارش راولاکوٹ میں بانوے ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزسب سےزیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ،خبیر پختونحوا اورکشمیرمیں اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان کے مشرقی حصوں اورسندھ میں کہیں کہیں تیزہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

ای پیپر دی نیشن