تحریک انصاف نےابتدائی طور پر پارٹی کی پندرہ رکنی پولیٹیکل سٹریٹیجک کمیٹی کےتمام ارکان کے اثاثے جاری کئےہیں۔ان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مرکزی صدرجاوید ہاشمی، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، ڈاکٹرعارف علوی، جہانگیر ترین، اسدعمر، شفقت محمود، شیریں مزاری، فوزیہ قصوری، ایس ایم رشید، سیف اللہ نیازی اور نادر لغاری شامل ہیں۔ عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت دو کروڑ پندرہ لاکھ چو نسٹھ ہزار سات سواٹھاو روپےہےان کے اسلام آباد میں دو گھر ہیں جن میں ایک رہا ئش گاہ تین سوکینال پرمشتمل ہےجو گفٹ ہےجبکہ عمران خان کے پاس بیالیس لاکھ کی زرعی اراضی اور بینک اکاؤنٹس میں تریپن لاکھ روپے بھی موجود ہیں۔لاہورمیں ان کا گھر والدین کیجانب سے انہیں ورثے میں ملا ہے