محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، ساہیوال اور کوہاٹ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم رہے گا۔ ادھر کراچی میں جاری بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنادیا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالا، فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں انہتر ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ خضدار میں پچاس،اسلام آباد میں پینتالیس، گوجرانوالا اور زیارت میں چودہ ملی میٹر، مری نو ، فیصل آباد چار ، بہاولپورتین ، راولا کوٹ اور جھنگ میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔