پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے پچیس روز قبل اغوا ہونے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی کے لیے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند کر دیں تھیں لیکن ڈاکٹر کی بازیابی کے باوجود سروس بحال نہیں ہوسکی۔صوبے کے تمام ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ حکومت انھیں تحفظ فراہم کرے ورنہ ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ایچ ہسپتال ، فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال اور ہیپلر آئی ہپستال کی او پی ڈیز کی تالہ بندی ہے جبکہ ان ہسپتالوں کے جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔ہڑتال کے باعث دوردراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔